Brailvi Books

مسواک شریف کے فضائل
2 - 20
مسواک سنت ہے  کے   دس  حرف کی نسبت  سے مسواک کے متعلق10 فرامین مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم     
	{۱}مِسواک کر کے دو رَکْعتیں پڑھنا بغیرمِسواک کی 70 رَکعتوں سے اَفضل ہے {۲}مِسواک کے ساتھ نَماز پڑھنا بغیرمِسواک کے نَمازپڑھنے سے70گُنا افضل ہے {۳} چار چیزیں رَسولوں کی سُنَّت ہیں :(۱)عِطْر لگانا (۲)نِکاح کرنا (۳) مِسواک کرنا  اور (۴)حیا کرنا  {۴ }   مِسواک کرو!مِسواک کرو! میرے پاس پیلے دانت لے کر نہ آیا کرو {۵} مِسواک میں موت کے سوا ہر مرض سے شفا ہے{۶} اگر مجھے اپنی اُمت کی مَشَقَّت و دشواری کا خیال نہ ہوتا تو میں ان کوہر وضو کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا {۷} مسواک کا اِستعمال اپنے لئے لازِم کر لو کیونکہ اِس میں منہ کی صفائی ہے اور یہ ربّ تعالیٰ کی رِضا کا سبب ہے {۸}وضو نصف (یعنی آدھا)اِیمان ہے، اور مِسواک کرنا نِصف (یعنی آدھا) وضو ہے {۹}بندہ جب مِسواک کرلیتا ہے پھر نماز کو کھڑا ہوتا ہے تو فرشتہ اُس کے پیچھے کھڑا ہو کر قِراء ت (قِرا۔ئَ ت) سنتا ہے، پھر اُس سے قریب ہوتا ہے یہاں تک کہ اپنا منہ اس کے منہ پر رکھ دیتا ہے {۱۰}’’ جس شخص نے جمعے کے دِن غسل کیا اور مسواک کی ،خوشبو لگائی ، عُمدہ کپڑے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
  ۱؎  : اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ج۱ص۱۰۲حدیث۱۸  ۲؎  :شعب الایمان ج۳ص۲۶حدیث۲۷۷۴  ۳؎  :  مُسندِ احمد بن حنبل  ج۹ص۱۴۷حدیث۲۳۶۴۱  ۴؎  :جَمْعُ الْجَوامِع ج۱ص۳۸۹حدیث۲۸۷۵ ۵؎  :جامعِ صغیر ص۲۹۷حدیث۴۸۴۰  ۶؎  :بُخاری ج۱ص۶۳۷  ۷؎  :مُسندِ احمد بن حنبل ج۲ص۴۳۸حدیث۵۸۶۹ ۸؎  :مُصَنَّف ابنِ اَبی شیبہ ج۱ص۱۹۷حدیث۲۲  ۹؎  :البحر الزخار ج۲ص۲۱۴حدیث:۶۰۳